آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

اتوار، 11 جون، 2023

مورٹل کامبیٹ ون کا گیم پلے ریلیز، ایک نیا کیمیو فائٹر سسٹم متعارف

گیم مورٹل کامبیٹ ون کو 19  ستمبر 2023ء کو ونڈوز، پلے اسٹیشن 5، ایکس باکس سیریز ایکس ایس اور ننٹینڈو سوئچ کے لیے ریلیزہوگا۔

یہ ہماری وقعات کے بالکل برعکس نظر آرہا ہے۔مورٹل کامبیٹ فرنچائز کی اب تک کی آخری ریلیزمورٹل کومبیٹ 11تھا جو 15 ملین سے زیادہ کاپیوں کی فروخت کے ساتھ اب تک کے سب سے مشہور فائٹنگ گیمز میں سے ایک ہے، اسے چار سال قبل 2019ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔

بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ گیم کی ڈویلپر کمپنی نیدر ریلم اس بار بھی مورٹل کامبیٹ  11 کے تناظر میںپی ایس 5 اور ایکس باکس سیریز X کے لیےمورٹل کامبیٹ 12ریلیز کرے گا، لیکن اب یہ بات صاف ہو چکی ہے کہ گیم کے ڈویلپرز کا مقصد ایک غیر واضح مورٹل کامبیٹ ٹائم لائن کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایک خونی اور سفاک گیم پلے کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد موٹل کامبیٹ ون اب 2023ء کے سب سے زیادہ متوقع نئے گیمز میں سے ایک بن گیا ہے۔

گیم میں"کیمیو فائٹرز" کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا جائے گا، جو فائٹ کے دوران کھلاڑی کو مدد فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ نئی بیک اسٹوریز اور گیم کے کرداروں کے درمیان رقابتوں کے ساتھ افسانوی کرداروں کی واپسی اور کچھ بالکل نئے کرداروں کے اضافے کا ایک مجموعہ فراہم کیا جا رہا ہے جو اس گیم کے تجربے کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔

ائیر کامبیٹ کومبو سسٹم، جو پہلی بار مورٹل کامبیٹ آرمگیڈن میں شامل کیا گیا تھا، واپس آ گیا ہے اور اس گیم کے لیےاسے بہتر کیا جا رہا ہے۔

گیم کے اعلان کی تاریخ کے مطابق، اس میں لیو کانگ، اسکارپین، سب زیرو، رائڈن، جانی کیج، کنگ لاؤ، کٹانا، ملینا اور کینشی کے نئے تصور شدہ ورژنز کو نمایاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 شینگ سنگ کے کردار کی رسائی حاصل کرنے کے لیے پیشگی آرڈر ضروری ہے۔ اس کے علاوہ چھ اضافی کرداروں اور پانچ کیمیو فائٹرز کو "کومبٹ پیک" کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے ذریعے لانچ کے بعد ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کیمیو فائٹرز مقابلوں کے دوران مدد کرنے کے لیے پارٹنر کرداروں کا ایک منفرد روسٹر ہے، جس کا انتخاب فائٹر کے مرکزی روسٹر کے علاوہ کیا جاتا ہے۔

کانو، سب زیرو، اسکارپین، سونیا بلیڈ، گورو، جیکس، کنگ لاؤ اور اسٹرائیکرکیمیو فائٹرز کے طور پر منتخب کیے جاسکیں گے۔

جانی کیج کے لیے ایک جسمانی ساخت جوہالی وڈ سپر اسٹار وین ڈیم سے مشابہت اور ان ہی کی آواز پر مبنی ہے، ڈاؤن لوڈ کے قابل پریمیم مواد کے طور پر دستیاب ہوگی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot