آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

منگل، 6 جون، 2023

’’چین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق قوائد و ضوابط کے اطلاق کا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘ایلون مسک

دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران حکام سے ملاقات کے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی حکومت اپنے ملک میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے قوائد و ضوابط لاگو کرنے کی کوشش کرے گا۔

چین کی جانب سے اپریل میں اے آئی سروسز کے انتظام کے لیے ضوابط کا مسودہ جاری کیا گیا تھا۔

ایلون مسک نے گزشتہ روز ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ ٹویٹر اسپیس میں اس حوالے سے تبصرہ کیا مگر کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹویٹر کے بانی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا، ’’یہ قابل غور ہے کہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران میں نے وہاں کی سینئر قیادت سے ملاقات کی اور مجھے یقین ہے کہ ہم نے مصنوعی ذہانت سے وابستہ خطرات اور کسی حد تک نگرانی اور ضابطے کی ضرورت پر کچھ بہت ہی نتیجہ خیز بات چیت کی۔

اور اس بات چیت کی بنیاد پر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ چین اپنے ملک میں مصنوعی ذہانت کو منظم کرنا شروع کر دے گا۔‘‘

ایلون مسک چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے جمعرات کو شنگھائی روانہ ہوئے جس میں انہوں نے نائب وزیر اعظم سمیت چینی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

کئی ممالک کی حکومتیں اس بارے میں غور کر رہی ہیں کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے منسلک خطرات کو کیسے کم کیا جائے جس نے OpenAI کے ChatGPT کے اجراء کے بعد سے صارفین کی دلچسپی اور سرمایہ کاری میں واضح اضافہ دیکھا ہے۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (CAC) کے مطابق چین اے آئی کی جدت اور اطلاق کی حمایت کرتا ہے اور محفوظ سافٹ ویئر، ٹولز اور ڈیٹا وسائل کے استعمال کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ تاہم جنریٹیواے آئی کے ذریعہ تیار کردہ مواد کو ملک کے بنیادی سوشلسٹ نظریات کے مطابق ہونا چاہیے۔

سی اے سی نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ الگورتھم اور تربیتی ڈیٹا بناتے وقت امتیازی سلوک سے بچنے کے لیے ڈیولپرز کو جنریٹیواے آئی مصنوعات کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈیٹا کی درستگی کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot