آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

منگل، 6 جون، 2023

راکٹ لیگ: ایکسیٹر میں قائم آئی ٹی فرم ٹائم ویڈ نے اسپورٹس ایونٹ جیت لیا

ساؤتھ ویسٹ کے سب سے بڑے ای اسپورٹس مقابلے میں ایکسیٹرکی آئی ٹی کمپنی نے 30 سے زیادہ کارپوریٹ ٹیموں کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

ٹائم ویڈنامی آئی ٹی کمپنی جمعہ کو ایکسیٹر کالج میں منعقدہ ساؤتھ ویسٹ کے سب سے بڑے ای اسپورٹس راکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں سرفہرست رہی۔ ان کی ٹیم جیک ڈیل، ایلفی ایڈورڈز اور اوون کوئنٹن پر مشتمل تھی۔

ای اسپورٹس ٹیک اکانومی کی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔ ویڈیو گیم سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والے نیوزو کے مطابق 2025ء تک اس انڈسٹری کے مجموعی مداحوں کی تعداد 640 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔

ایکسیٹر کالج کے نائب پرنسپل اور ڈپٹی سی ای او روب بوس ورتھ نے کہا،’’ای اسپورٹس کی تحریک میں تیزی آرہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ کالجوں کا اس رفتار کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ہے۔

پچھلے سال کے ای اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کو آگے بڑھانا اور پورے جنوب مغرب سے کالجوں اور کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرناایک بہت اچھا تجربہ رہا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’پچھلے سال میں ہم نے برطانیہ میں ای اسپورٹس کو بڑھتے دیکھا ہے اور اب اس کی نمائندگی کامن ویلتھ گیمز جیسے ایونٹس میں کی جارہی ہے لہٰذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ طلباء کو اس قسم کے میدان میں پرفارم کرنے کا موقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

ہمارے ای اسپورٹس کے طلباء یہاں کالج میں جو انتہائی قابل اطلاق صلاحیتیں حاصل کر رہے ہیں وہ انہیں منافع بخش پیشوں کی ایک وسیع رینجکی جانب بڑھنے کے قابل بنا رہے ہیں۔

میری دلچسپی یہ دیکھنے میں ہے کہ 2024ء میںای اسپورٹس فیسٹیول ہمیں کس سمت میں لے جائے گا۔‘‘


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot