مائیکرو سافٹ کے گیمنگ کنسول ایکس باکس شوکیس نے اسٹار فیلڈ کی مکمل جانچ کے علاوہ فورزا موٹر اسپورٹس، ایووڈ اور فیبل جیسے نئے ایکسکلوزو کے اعلان کے ساتھ، ایکس باکس کے مقاصد کی ایک جھلک سب کو دکھائی۔
صنعت کے اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایکس باکس کے پاس
بہت سے پوشیدہ راز ہیں اور وہ اپنے فرسٹ پارٹی ڈویلپرز سے بتدریج مزیدگیمزریلیز
کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس کا اعلان اسٹیفن ٹوٹولیو نے ٹویٹر پر کیا، اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا، "ایکس باکس اسٹوڈیوز کے باس
میٹ بوٹی کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ گیم ریلیزکے مشکل دور سے گزر چکے ہیں،
اور 2024ء میں بھی ایسےگیمزریلیز ہونے والے ہیں جن کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا
ہے۔ (شایدوہ 2025ء کے بارے میں ایک مبہم اشارہ بھی دے رہےتھے) ان کا مقصد ایک سال
میں چار بڑے گیمز جاری کرنا ہے۔"
ایکس بکس جیسی کمپنی (جو حال ہی میں نئی کمپنیوں کے حصول کے ساتھ اضافی
خرچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے) سال میں چار بڑے گیمز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
اور یہ ایک پرجوش اور چیلنجنگ کوشش ضرور ہوگی لیکن ناممکن نہیں۔
بے تابی سے متوقع اسٹار
فیلڈ کے علاوہ ممکنہ طور پر بتھیسدا،دی ایلڈر اسکرولز 6
اور فال آؤٹ 5کوایکس باکس کے لیے بنایا
جائے گا، جس سے وہ ایکس باکس
کے لیے ایک اہم حصول بن جائیں گے۔
بلاشبہ، ایکٹیویژن بلیزارڈ پر بھی غور کیا جانا باقی ہے، فی الحال، یہ ایک ایسا معاہدہ
ہے جس پر برطانیہ کی مارکیٹ سے منفی ردعمل کے بعد ابھی کام جاری ہے۔ اسٹیفن ٹوٹولیو
نے کہا کہ ایکس بکس ایکٹیویژن بلیزارڈ کی خریداری کی کوشش کے لیےپرعزم ہے اور کمپنی
ریگولیٹرزکی مدد سے اس حوالے سے کوئی
مناسب حل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اگرچہ یہ اب بھی خصوصی گیمز کے معاملے میں پی ایس 5
سے سخت مقابلے کا سامنا کرے گا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایکس باکس کو پلے
اسٹیشن سے کئی سال پیچھے رہنے کے بعد آخر کار اب اپنے بڑے گیمز حاصل کرنے کا موقع مل
گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں