آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

اتوار، 11 جون، 2023

ریئل می کا گیمنگ فون ، قیمت انتہائی کم

موبائل بنانے والی کمپنی ریئل می جلد ہی پاکستان میں گیمنگ کے دلدادہ افراد کے لیے ایک زبردست فیچرز کا حامل فون مارکیٹ کرنے جارہی ہے۔ 

ریئل می 11 پرو پلس کے نام سے مارکیٹ کیے جانے والے اس فون کو ممکنہ طور پر  تین مختلف  ویریئنٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ جس میں 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹی بی( 1000 جی بی) کی اسٹوریج شامل ہے۔

ایک بڑے ڈسپلے، ٹرپل کیمرا سسٹم، لمبی بیٹری لائف اور تیز ترین پروسیسر کے ساتھ ریئل می 11 پرو پلس کو تین دلکش رنگوں گرین، گولڈ اور بلیک میں مارکیٹ  کیا جائے گا۔

کیمرا

ریئل می 11 پرو پلس میں 200 میگاپکسلز کے ساتھ ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جو تمام تر جزئیات کے ساتھ بہترین تصاویر بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جب کہ سیلفی کے لیے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

ڈسپلے

ریئل می 11 پرو پلس میں 1080-2412  پکسل ریزولیشن کی حامل 6 اعشاریہ 7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔جس پر آپ ایچ ڈی ویڈیوز کے گیمنگ اور ویڈیوز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

چپ سیٹ

ریئل می 11 پرو پلس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 7050 چپ سیٹ دیا گیا ہے جو مالی جی 68  جی پی یو( گرافیکل پراسیسنگ یونٹ) کی بدولت تیز ترین پراسیسنگ فراہم کرتا ہے۔ اور مختلف ٹاسک سر انجام دیتے ہوئے تیز اور رسپانسو انٹرفیس دیتا ہے۔

بیٹری

ریئل می کے اس سیٹ میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت ور بیٹری دی گئی ہے جو چارجنگ ہونے کی فکر کےبنا طویل بیک اپ فراہم کرتی ہے۔

قیمت

ریئل می 11 پرو پلس کو ممکنہ طور پر پاکستان میں 85 ہزار روپے کے پرائس ٹیگ کے ساتھ مارکیٹ کیا جاسکتا ہے۔ 

x

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot