آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

منگل، 6 جون، 2023

ایپل نے ویڈیو گیمرز کے لیے نیا گیمنگ موڈ پیش کردیا

ایپل نے میک پر گیمنگ کو بہتر بنانے کے لیے میک او ایس سونوما میں ’گیم موڈ‘ متعارف کرا دیا ہے۔

ایپل نے آج ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس میں اس گیم موڈ کی نقاب کشائی کی جو میک کے لیے ایک نیا گیمنگ فیچراورمیک او ایس سونوما کے لیے مخصوص ہے۔

آج ورلڈ وائیڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں ایپل نے ایک نئے گیم موڈ کی نقاب کشائی کی۔ یہ ایک بالکل نیا میک گیمنگ فیچرہے جو صرف میک او ایس سونوما کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

جب یہ گیم موڈ میک او ایس 14 میں فعال ہوتا ہے تو میک ایکٹو گیم کے لیےCPU اور GPU پاور کو ترجیح دیتا ہے اور مجموعی طور پر گیمنگ ہارڈویئر کی کارکردگی کو بڑھا دیتا ہے۔ 

مثال کے طور پر میک پر ائیر پوڈز کا استعمال کرتے وقت یہ گیم موڈ آڈیو لیٹنسی کو نمایاں طور پر کم کر کے گیم پلے کی وسعت کو بڑھا دیتا ہے۔

مزید برآں، ایپل کے مطابق، منسلک Xbox اور پلے اسٹیشن کنٹرولرز کے لیے بلیوٹوتھ نمونے لینے کی شرح میں دو گنا اضافہ کیا گیا ہے اور ڈیویلپرز کے لیے ایک نئی گیم پورٹنگ ٹول کٹ دوسرے پلیٹ فارمز سے گیمز کو منتقل کرنا آسان بناتی ہے۔

ایپل کے مطابق گیم موڈ تمام موجودہ اور منصوبہ بند میک گیمز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

میک او ایس سونوما کا ایک عوامی بی ٹاورژن اگلے مہینے ایپل بی ٹا سافٹ ویئر پروگرام کے ذریعےbeta.apple.com پر دستیاب ہو گا جب کہ آپریٹنگ سسٹم کا ڈیویلپر بی ٹا فی الحال developer.apple.com پر ایپل ڈیویلپر پروگرام کے ذریعےحاصل کیا جاسکتا ہے۔

جب کہ اس سلسلے میں ایک مفت سافٹ ویئر اپ گریڈاس سال اکتوبر میں ریلیزکیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot