آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

اتوار، 11 جون، 2023

کیا ایپل کا ویژن پرو 3500 ڈالر میں خریدنا درست فیصلہ ہے؟

ایپل ویژن پرو ورچوئل رئیلٹی کی دنیا میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ اور بات ہے کہ اس کی قیمت زیادہ تر لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوگی۔

ایپل ویژن پرو ایک انتہائی موثر مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ ہے جس میں نفیس ڈیزائن، آنکھ اور ہاتھ کی فوری پیروی اور تیز مائیکروOLED ڈسپلے شامل ہیں۔اگرچہ یہ ڈیوائس زبردست ویڈیو دیکھنے، متاثر کن ملٹی ٹاسکنگ، بہت سارے گیمز اور فیس ٹائم کالز کی نئی تعریف پیش کرتی ہے، لیکن اسے تین ہزار پانچ سو ڈالر کی قیمت کے ٹیگ کو درست ثابت کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں زبردست ایپلی کیشنز کی ضرورت ہوگی۔

ویژن پرو، جو اگلے سال کے آغاز میں فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا، انتہائی طاقت ور ہے کیونکہ اس میں ایکM2 چپ اور ایک نئیR1 چپ دونوں شامل ہیں جو ریئل ٹائم پروسیسنگ کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اس میں آواز، ہاتھ اور آنکھوں سے آنے والے اشاروں سے باخبر رہنے کی صلاحیتیں ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ مناسب طور پر بہت ہلکا پھلکا اور پہننے میں آرام دہ ہے۔ ایپل نے اس Vision Pro کے لیے متعدد استعمالات پر غور کیا ہے، جس میں آپ کے میک کے ساتھ پروڈکٹو کارکردگی اور فیس ٹائم کے لیے نیا طریقہ، ویڈیو کو مکمل جزئیات کے ساتھ دیکھنااور گیمنگ کے ساتھ ساتھ ساکن اور متحرک تصاویر کو دیکھنا اور انہیں کیپچر کرنا شامل ہے۔

تھری ڈی ہموار گلاس کے ساتھ ایپل ویژن پرو ایک ہائی ٹیک عینک کی طرح لگتا ہے۔ جو ایلومینیم سے بنے الائے فریم میں بہت مضبوط نظر آتا ہے۔ ہیڈ سیٹ اور چہرے کے درمیان دی گئی آرام دہ ہلکی سیل کے ساتھ اسے صارف کے چہرے کی مناسبت سے مختلف سائز میں لانچ کیا جائے گا۔

لیکن ان تمام تر خوبیوں کے ساتھ اس وی آر سیٹ میں کچھ مسائل بھی ہیں۔ وہ یہ کہ وژن پُرو کو آن رکھنے کے لیے ایک ایکسٹرنل بیٹری کے ساتھ منسلک رکھنا پڑتا ہے۔جس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے صارف کے سر کوئی تار نکل کر جیب میں موجود بیٹری تک جارہا ہے۔

اگرچہ ایپل  کا یہ وی آر ہیڈ سیٹ وزن میں ہلکا ہے تاہم اس کی جسامت میں مزید کمی نہیں کی جاسکتی اور دیکھا جائے تو ایپل کی پیش رو کمپنیاں ابھی تک ایپل وژن پُرو کی طرح سلم اور اسمارٹ گلاسز کی ریس بھی ابھی بھی پیچھے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot