آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

منگل، 6 جون، 2023

’اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس‘ کا عالمی باکس آفس پر 208 ملین ڈالر کے ساتھ آغاز

 آسکر کے لیے نامزد اینیمیٹڈ فلم کے سیکوئل نے امریکہ اور کینیڈا سے باہر 88اعشاریہ 1 ملین ڈالر کما لیے ہیں۔



مائلز مورالس’اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر ورس‘ میں ایک کثیر الجہتی مہم جوئی کا حصہ بننے والے ایک طاقتور اسپائیڈر مین ثابت ہوئے ہیں۔

’’اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس‘‘ نے اپنے افتتاحی ویک اینڈپر عالمی باکس آفس پر 208اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی شاندار کمائی کے ساتھ آغاز کیا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈیافتہ اینیمیٹڈ فلم  کا دوسرا حصہ سونی کی اب تک کی سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم ہے جو مائلز مورالس نامی سُپر ہیرو کو ایک کثیر الجہتی مہم جوئی کا حصہ بنا دیتی ہے۔

فلم نےرواں ماہ کوریائی اور جاپانی مارکیٹوں کے ساتھ، فلم نے امریکہ اور کینیڈا سے باہر 88اعشاریہ1 ملین ڈالر کمائے۔ مثبت جائزوں اور سازگار رائے عامہ نے شمالی امریکہ میں اسپائیڈر مین کو 120اعشاریہ5 ملین ڈالر جمع کرنے میں مدد کی ہے۔

مائلز مورالس (شمیک مور) کو گیوین سٹیسی (ہیلی اسٹین فیلڈ) نے ایک کثیر الجہتی آپریشن میں حصہ لینے کو کہتا ہے جو ’اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر-ورس‘ میں ملٹی ورس کی اپنی بقا کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

آسکر آئزاک کے میگل اوہارا یا اسپائیڈر مین  2099اسپاٹ (جیسن شورٹزمین) کو روکنے کے لیے اسپائیڈرمینز کی ایک ہنر مند ٹیم کو اکٹھا کرتا ہے جو متبادل دنیاؤں کے درمیان سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کا انداز بہت عجیب و غریب ہے۔

مشن کے لیے اوہارا کے مطالبات سے مائلز مورالسکی بغاوت کے نتیجے میں،جو کہ ایک بڑی قربانی کا مطالبہ کرتا ہے، دونوں کے درمیان بلی اور چوہے کے کھیل کا آغاز ہو جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کی رپورٹس کے مطابق سونی پکچرز ایک لائیو ایکشن مائلز مورالس فلم کی عکس بندی کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ پروڈیوسر ایمی پاسکل نے یہ بھی بتایا کہ چوتھی اسپائیڈر مین فلم جس میں ٹام ہالینڈ اور زندایابھی شامل ہوں گے، مصنف کی جاری ہڑتال کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot