آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

منگل، 6 جون، 2023

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی سے 1 کروڑ 50 لاکھ افراد متاثر

 حکومت پاکستان کی جانب سے علاج کے لیے ایک پانچ سالہ مفت پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے.

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جس سے ملک بھر میں صحت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

اس ’خاموش قاتل‘ سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کو روکنے کرنے کے لیے ایک جامع پانچ سالہ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے ایک فعال قدم اٹھایا ہے۔

اس اقدام کے نتیجے میں لاکھوں شہری اس بیماری کے مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت حاصل کریں گے۔

ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں اضافے نے ماہرین صحت اور پالیسی سازوں میں خوف کو جنم دیا ہے۔ صحت پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بصیر اچکزئی کے مطابق صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، ملک میں تقریباً 15 ملین خواتین اور کام کرنے والے افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے اس معاملے پر فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا اور واضح کیا کہ اس پروگرام کے لیے درکار علاج کی کٹس کی لاگت وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

ملک میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤکی سب سے اہم وجہ لاپرواہی کو قرار دیا گیا ہے۔ایک طبی ماہر ڈاکٹر افتخار ملک نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بعض دیہاتوں میں انجیکشن اور ڈرپس کے عام استعمال کی وجہ سے انفیکشن کی شرح سات فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

تاہم، شہری علاقوں میں یہ شرح نسبتاً کم ہے، جن میں 5 فیصد سے بھی کم لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

قومی ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام، ہیپاٹائٹس سی کا مقابلہ کرنے کی ایک نئی کوشش کے طور پر خطرناک اعدادوشمار کے جواب کے طور پر سامنے آیا ہے۔حالیہ اعداد و شمار ہیپاٹائیٹس کیسز کی تعداد میں 7 فیصد تک تشویش ناک اضافے کو ظاہر کرتےہیں۔

پروگرام کے جامع نقطہ نظر میں عوام کو اس مرض کی روک تھام اور جلد تشخیص کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے وسیع پیمانے پر جانچ، علاج اور آگاہی مہمات شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot