آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

پیر، 17 اپریل، 2023

سیگا کا کلاسک گیم اینگری برڈز خریدنے کا اعلان

جاپانی گیمنگ جائنٹ سیگا نے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہونے کا ریکارڈ رکھنے والے کلاسک گیم اینگری برڈز کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گیمنگ کی دنیا کے مشہور کردار" سونک دی ہیج ہاگ" کو بنانے والی جاپانی گیمنگ کمپنی  سیگا فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی اینگری برڈز کی خالق کمپنی Rovio  انٹر ٹیمنٹ کو خریدنے کے لیے 706 ملین یورو اداکرے گی۔

اس بابت Rovio  کا کہنا ہے کہ اینگری برڈز دنیا کا پہلا موبائل گیم تھا، جسے ایک ار ب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا اور اس کی بنیاد پر دو فلمیں بھی تیار کی گئی۔

سیگا اس ڈیل سے موبائل گیمنگ کی صنعت میں  Rovio  کے تجربے اور مہارت کو استعمال کرنے کا خواہش مند ہے۔

گزشتہ سال دنیا بھر میں 550 ملازمین اور 8 گیمنگ اسٹوڈیوز رکھنے والی کمپنی Rovio نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں ان کے گیمز کے ڈاؤن لوڈز 5 ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے: اپریل میں ریلیز ہونے والے زبردست گیمز

اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے سیگا کا کہنا تھا کہ Rovio کو خریدنے کا فیصلہ گیمنگ کی عالمگیر مارکیٹ میں اپنی" پوزیشن کو مضبوط" بنانے کی ضرورت کی پیش نظر کیا گیا ہے۔

کیوں کہ دنیا بھر میں گیمنگ صنعت کی مارکیٹ2026ء تک 263 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہچنے کی توقع ہے، جس میں موبائل گیمنگ کا شیئر 56 فیصد تک متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وارفیئر 2 کے نئے آڈیو بنڈل سے ہوئے گیمرز پریشان

سیگا نے کہا کہ وہ عالمی موبائل گیمنگ مارکیٹ میں Rovio کو موبائل گیم آپریشن کو ان لائن کرنے میں استعمال کرے گی، جس سے اسے  اپنے موجودہ اور نئے ٹائٹل لانے میں مدد ملے گی۔

سیگا نے Rovio  کے موبائل گیمنگ پلیٹ فارم، Beacon پر روشنی ڈالی، جس کے پاس امریکہ اور یورپ میں "لائیو سروس موبائل گیم آپریشن میں 20 سال کی اعلیٰ سطحی مہارت" ہے۔

اس حوالے سے سیگا سیمی ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹیو ہاروکی ساتومی کا کہنا ہے کہ "تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی گیمنگ مارکیٹ خصوصاً موبائل گیمنگ مارکیٹ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اور گیمنگ کے شعے میں اپنی توسیع میں اضافہ سیگا کا طویل مدتی ہدف رہا۔"

"ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں Rovio کے ساتھ کاروباری معاہدے کا اعلان کرنے میں فخر محسوس کرتا ہوں ، یہ وہ کمپنی ہے جو دنیا بھر میں مقبول ترین گیم 'اینگری برڈز' کی مالک ہے، یہ بہت سے ہنر مند ملازمین کا گھر ہے جو اس کمپنی کو موبائل گیم کی ترقی اور آپریٹنگ صلاحیتوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔"

جرمن بینک بیرین برگ( Barenberg) کے ایک تجزیہ کار ایڈورڈ جیمز کا اس معاہدے پر کہنا ہے کہ Rovio ایک "پرکشش اثاثہ" تھا کیونکہ یہ اینگری برڈز میں "موبائل گیمز کے بہترین اور مضبوط برانڈز میں سے ایک" کا مالک ہے۔ بیکن موبائل گیمنگ پلیٹ فارم سیگا کے لیے "بہت فائدہ مند" ڈیل ثابت ہوگی۔

Rovio کی آمدنی 2020ء میں 272 ملین یورو تھی جو 2022ء میں بڑھ کر 317 اعشاریہ 70 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی تاہم  اس عرصے میں کمپنی کا آپریٹنگ منافع 42 اعشاریہ  ملین یورو سے کم ہوکر 28 اعشاریہ 6 ملین یور تک پہنچ گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کے اختتام پر Rovio  کی اسٹاک مارکیٹ ویلیوایشن 707 ملین ڈالر تھی۔ تاہم سیگا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد کمپنی کے اسٹاکس میں تقریباً 18 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جمعہ کو ٹریڈنگ کے اختتام تک Rovio کی اسٹاک مارکیٹ کی قیمت $707m (£571m) تھی، لیکن Sega کے ساتھ معاہدے پر اتفاق ہونے کے بعد پیر کو کمپنی کے حصص میں تقریباً 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سیگا سیمی ایک جاپانی عالمی ہولڈنگ کمپنی ہے جسے 2004ء میں ویڈیو گیم جائنٹ سیگا اور سیمی کارپوریشن کے انضمام سے تشکیل دیا گیا تھا۔

سیگا نے کئی ملین فروخت ہونے والی ویڈیو گیم فرنچائزز تیار کی ہیں اور اس نے اپنے Sonic the Hedgehog کردار کے لیے عالمی سطح پر جانا جاتا ہے، اس کردار کو دو فلموں میں بھی استعمال کیا گیا اور سیگا امیوزمنٹ آرکیڈ مشینز بھی تیار اور فروخت کرنے میں ایک معتبر نام سمجھا جاتاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot