آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

بدھ، 19 اپریل، 2023

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹاپ ٹین ویڈیو گیمز کون سے ہں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ گیمنگ انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ویڈیو گیم فرنچائزز کون سی ہیں؟

یہ جاننے کے لیے ہم نے "مائن کرافٹ" سے لے کر "دی لیجنڈ آف زیلڈا" اور "ماریو" تک سب سے زیادہ مقبول ویڈیو گیم فرنچائزز کا جائزہ لیا کہ آخر کار گزشتہ چند برسوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ویڈیو گیم کون سے رہے۔

پر گہری نظر ڈالی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گزشتہ برسوں میںکس نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وارفیئر 2 کے نئے آڈیو بنڈل سے ہوئے گیمرز پریشان 

آئیے زیر نظر مضمون میں "کلیش آف کلینز" جیسے گیمز کا "اسپیس انویڈرزجیسے پرانے کلاسک گیم سے موازنہ کرکے دیکھتے ہیں کہ ہم ماضی سے حال تک کس کس گیمز فرنچائزر سے گیمز خرید چکے ہیں۔

اب تک کی سب سے بڑی گیمنگ فرنچائز ؟

اگر ویڈیو گیمز کی تاریخ کی سب سے بڑی فرنچائز کی بات کی جائے تو بلا مبالغہ اس میں سرفہرست "پوکے مون" ہے۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گیم ہے اور اس کی آمدنی 90 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے : اپریل میں ریلیز ہونے والے زبردست گیمز

 نہ صرف یہ سب سے بڑی ویڈیو گیم فرنچائز ہے بلکہ یہ عام طور پر سب سے زیادہ کمانے والی میڈیا فرنچائز بھی ہے۔

تاہم، یہاں یہ بتانا ضروری ہوگا کہ اس کی آمدنی کا صرف ایک چھوٹا حصہ ویڈیو گیمز سے ہے، اس کی زیادہ تر آمدن فرنچائز ٹریڈنگ سے ہے۔

پوکے مین نے موبائل گیم کی فروخت سے 3ارب36 کروڑ ڈالر، جب کہ گیمنگ کنسول اور ہینڈ ہیلڈ (دستی) گیمز کی فروخت سے 13ارب78 کروڑ ڈالر کمائے  ہیں۔

1۔پوکےمون-Pokémon  90 ارب ڈالر

جاپانی گیمنگ جائنٹ ننٹینڈو کی جانب سے جاری کیا گیا یہ گیم کمائی کے لحاظ سے گیمز میں سب سے اوپر ہے اور اب تک 90 ارب ڈالر کی آمدن کرچکا ہے۔ سب سے زیادہ کمانے والی ویڈیو گیم فرنچائز نے اپنی زیادہ تر رقم تجارت سے کمائی ہو گی، لیکن پوکی مون ریڈ/گرین/بلیو/یلو اب بھی 4کروڑ75لاکھ20ہزار کاپیوں کے ساتھ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ویڈیو گیمز میں ساتویں نمبر پر ہے۔

2۔ماریو(Mario)

دنیا کے سب سے زیادہ مقبول ویڈیو گیم کریکٹر"ماریو" نے گزشتہ برسوں میں اپنی ڈیویلپر کمپنی ننٹینڈو 30ارب 25 کروڑڈالر کما کر دیےہیں، صرف سپر ماریو سیریز نے تقریباً 15ارب 9 کروڑڈالر کمائے ہیں۔

مزید پڑھئیے:  گیمنگ جائنٹ سیگا کا کلاسک گیم اینگری برڈز خریدنے کا اعلان

1981ء میں اپنے آغاز کے بعد سےیہ کردار متعدد فارمیٹس میں پوری دنیا کی گیمنگ انڈسٹری پر چھایا ہوا ہے۔

3۔کال آف ڈیوٹی(Call of Duty)

کال آف ڈیوٹی کی خالق کمپنی نے صرف "بلیک اوپس 4ٹائٹل کی فروخت سے1 ارب ڈالر حاصل کیے، جب کہ اس کے ڈبلیو ڈبلیو ٹو(WWII)ٹائٹل نے 2017ء میں بھی ایسا ہی کیا۔ مجموعی طور پر یہ گیم اب تک 17ارب ڈالر کما چکا ہے۔ اسے گیمنگ کی صنعت میں بلاک بسٹر سمجھا جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

4۔وئی (Wii)

یقیناً، یہ سچ ہے کہ وئی(Wii)ایک گیمنگ کنسول ہے، تاہم، اس کی اپنی ویڈیو گیمز کی برانچ بھی ہے ہے، جس میں فیملی فوکسڈ انوائرمنٹ میں  وئی اسپورٹس، وئی پلے  اور وئی فٹ سیریز گیمنگ کے نئے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔ یہ گیم اپنی ریلیز کے بعد سے 14 اعشاریہ 808 ارب ڈالرکی آمدن کرچکا ہے۔

5۔پیک مین (Pac-Man)

1980 کے عشرے میں منظر عام پر آنے والے اس آرکیڈ گیم نے گیمنگ کی دنیا میں ایک طوفان برپا کردیا تھا اور اس کی کام یابی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔یہ گیم اب تک 14 اعشاریہ 107 ارب ڈالر کی کمائی کرچکا ہے اوریہ سلسلہ تاحال جاری ہے، اس کے بہت سے تھروبیک ٹائٹلز اور نئے پزل گیمز اب بھی دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

6۔اسپیس انویڈر Space Invaders

یہ ہماری ٹاپ ٹین فہرست میں شامل سب سے پرانا گیم ہے۔  جس کی آمدنی اب تک 13ارب 93 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ 1978ء میں ریلیز ہونے والا "اسپیس انویڈر" ایک کلاسک گیم ہے جو اب بھی ہر بار دوبارہ ریلیز ہونے پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گیمرز تقریباً ہمیشہ ایک نئے حملے کو روکنے کے لیےانتظار میں ہوتے ہیں، لیکن کچھ حملہ آور حقیقی دنیا میں مداخلت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں!

7۔ڈنجن فائٹر آن لائن Dungeon Fighter Online

ہماری سرفہرست ویڈیو گیم فرنچائزز کی فہرست میں اگلا گیم ایسا ہوسکتا ہے جس کے بارے میں سب سے زیادہ غیر گیمر امریکیوں نے نہیں سنا ہوگا، کیونکہ "ڈی ایف او"(Dungeon Fighter Onlin) جنوبی کوریا کا ایک بہت ہی مقبول ملٹی پلیئر "بیٹ-ایم-اپ" گیم ہے اور دنیا بھر میں اس کے تقریباً 600 ملین کھلاڑی ہیں۔ یہ اپنی ریلیز کے بعد سے 11 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمائی کرچکا ہے۔

8۔اسٹریٹ فائٹر (Street Fighter)

گیمز کی سب سے بڑی فرنچائزز میں سے ایک Street Fighter ایسا گیم ہے جس سے ہم سب کی بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ یہ فرنچائز اپنی فلموں، گیمز اور کراس اوور کے حوالے سے معروف ہے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسٹریٹ فائٹر بلاشبہ اب تک کا سب سے مشہور فائٹنگ ویڈیو گیم ہے، جس نے 11اعشاریہ 279ارب ڈالر کی کمائی کے ساتھ مقبول حریف گیم "مورٹل کومبیٹ" کو شکست دے رکھی  ہے جس کی آمدن تقریباً 10 ارب ڈالر ہے۔

9۔فائنل فینٹیسی( Final Fantasy) 

گیمنگ کی دنیا کا ٹائٹن، Final Fantasy گیمنگ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ آمدن کرنے والے گیمز میں نویں نمبر پر ہے۔  یہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی فرنچائزز میں سب سے اعلیٰ کردار ادا کرنے والا گیم ہے۔ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی اس سیریز نے ایک میراث قائم کرتے ہوئے ایک ایسا معیار قائم کیا ہے جس تک پہنچنے کے لیے دیگر تمامRPGs (آر پی جیز)کوشش کرتے ہیں۔یہ اب تک 10 اعشاریہ 656 ارب ڈالر کی کمائی کرچکا ہے۔

10۔وارکرافٹ (Warcraft)

امریکی شہریوں کے لیے،یہ سب سے بڑی ویڈیو گیم فرنچائزز MMORPGs میں ایک بڑا نام ہے، جس میں "وار کرافٹ:آرکس اینڈ ہیومنز"،"ہارٹ اسٹونز" اور یقیناً مشہور ورلڈ آف وارکرافٹ (المعروف WOW) جیسےمعروف ٹائٹلز ہیں۔ گیمرز 2004ء سے ازروتھ میں مہم جوئی کر رہے ہیں۔ یہ گیم اب تک 10اعشاریہ 627 ارب ڈالر کی کمائی کرچکا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot