آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

جمعہ، 14 اپریل، 2023

اپریل میں ریلیز ہونے والے زبردست گیمز

عالمگیر وبا کورونا نے 2022ء میں متعدد گیمز کو ہماری زندگی سے نکال دیا ، لیکن 2023ء گیمنگ اور گیمرز کے لیے اب تک کا سب سے بڑا سال بننے جا رہا ہے۔

سال نہ صرف نہ صرف " Breath of the Wild" کا سیکوئل سامنے آرہا ہے، بلکہ اس کے علاوہ دیگر متعدد جادوگر ہیں جن کا گیمرز انتظار کر سکتے ہیں، جیسا کہ " Resident Evil 4" کے انتہائی متوقع ریمیک، مین لائن فائنل میں اگلی انٹری۔ Final Fantasy سیریز، اسٹریٹ فائٹر 6، Pikmin ، ڈیڈ آئی لینڈ 2، اور ان کے علاوہ ایک  طویل فہرست ہے۔

تاکہ دنیا بھر کےگیمرز 2023ء میں سامنے آنے والی تمام ویڈیو گیمز کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہ سکیں۔

اپریل میں ریلیز ہونے والے گیمز کی تفصیلات

آج یعنی 14 اپریل کو پی سی، پی ایس 4 اور سوئچ کے لیے " Mega Man Battle Network Legacy Collection" ( میگا مین بیٹل نیٹ ورک لیگیسی کلیکشن) ریلیز ہورہا ہے۔

18 اپریل کو پی سی، پی ایس 4/5 ، سوئچ، ایکس باکس ون، ایکس ایس ایکش کے لیے "Disney Speed storm Early Acce" ( ڈزنی اسپیڈ اسٹارم ارلی ایکسز)اور "Minecraft Legends" ( مائن کرافٹ لیجنڈز) جاری کیا جائے گا۔

19 اپریل کو پی ایس 5 کےلیے " Horizon Forbidden West: Burning Shores " ( ہوئرائزن فاربڈن ویسٹ: برننگ شورز) جب کہ سوئچ اور پی ایس 4 کے لیے"Final Fantasy Pixel Remasters"( فائنل فینٹیسی پکسل ری ماسٹر) ریلیز کیا جائے گا۔

20 اپریل کو پی سی، پی ایس 4/5 ، ایکس باکس اور سوئچ کے " Coffee Talk Episode 2: Hibiscus & Butter" ( کافی ٹاک ایپی سوڈ 2: ہیبی کس اینڈ بٹر فلائی)، جب کہ پی سی، پی ایس 4/5 ، ایکس باکس ون، سوئچ اور ایکس ایس ایکس کے لیے " Tin Hearts  "(ٹِن ہارٹ)، " Ad Infinitum  "( ایڈ انفینیٹم) اور صرف سوئچ کے لیے  "DNF Duel" ( ڈی این اف ڈیول) ریلیز کیا جائے گا۔


رُکو ذرا پکچر ابھی باقی ہے۔ 21 اپریل کو سوئچ کے لیے "Advance Wars 1+2: Re-Boot Camp"( ایڈوانس وارز: ری بوٹ کیمپ)، جب کہ پی سی، پی ایس 4/5 ، ایکس باکس ون، سوئچ اور ایکس ایس ایکس کے لیے " Dead Island"( ڈیڈ آئی لینڈ 2) جاری کیا جائے گا۔

25 اپریل کو پی سی، پی ایس 4/5 ، ایکس باکس ون، سوئچ اور ایکس ایس ایکس کے لیے " After image" (آفٹر امیج)ریلیز ہوگا۔

27 اپریل کو سوئچ ، پی سی، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے " Omega Strikers"(اومیگا اسٹرائیکرز)،  پی سی، ایکس باکس ون اور ایکس ایس ایکس کے لیے " The Last Case of Benedict Fox  "( دی لاسٹ کیس آف بینڈٹ فاکس)، پی سی، پی ایس 4/5، ایکس باکس ون، ایکس ایس ایکس اور سوئچ کے لیے "Bramble: The Mountain King  "( بریمبل : دی ماؤنٹین کنگ)  گیمنگ کے دلدادہ افراد کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

ماہ اپریل کا اختتام بھی پی سی، پی ایس 5 اور ایکس ایس ایکس کے لیے ایک شان دار گیم اور اسٹار وار سیریز کے بہترینا "Star Wars Jedi: Survivor"( اسٹار وار جیڈی: سروائیور) سے ہوگا۔

مئی میں ریلیز ہونے والے گیمز کی تفصیلات جاننےکے لیے ہمارے بلاگ کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot