دنیا بھر ہر سال موبائل
فون ہر گیم کھیلے کے دلدادہ افراد کے لیے نت نئے اور مختلف کیٹیگری میں گیمز جاری کیے جاتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس برس
بھی شاندارموبائل گیمز کا ایک مکمل نیا سیٹ
اینڈرائیڈ اورآئی او ایس پرجاری کیا جائے گا۔
اگرچہ
ہمیں ان میں سے کچھ گیمز کے بارے میں سُن گن تو مل گئی ہے، لیکن ان میں سے بیش تر
کی مکمل معلومات ابھی تک نامکمل ہیں۔
یہ
بھی پڑھئیے: کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وارفیئر 2 کے نئے آڈیو بنڈل سے ہوئے گیمرز
پریشان
زیر
نظر مضمون میں ہم اس سال کے ریلیز ہونے والے بہترین موبائل گیمز کے بارے میں اپنا تجزیہ
پیش کریں گے۔ ان میں سے کچھ ان چار ماہ میں ریلیز ہوچکے ہیں اور کچھ گیمز آنے والے
دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔
2023ء
کے 5 موبائل گیمز کون کون سے ہیں۔
1 –
بیٹل فیلڈ موبائل (Battlefield Mobile)
اگر
موبائل پر فرسٹ پرسن شوٹنگ گیمز کی بات کی جائے تو اس میں کال آف ڈیوٹی فرنچائز
اور الیکٹرانک آرٹس کے بیٹل فیلڈ میں ٹکر کا مقابلہ چل رہا ہے۔ اور دونوں گیمنگ
جائنٹ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اپنے گیمز کو بہتر سے بہتر بنانے کی تگ و
دو میں مصروف عمل ہیں۔
یہ
بھی پڑھئیے : اپریل میں ریلیز ہونے والے زبردست گیمز
حال
ہی میں بیٹل فیلڈ کی خالق کمپنی الیکڑانک آرٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیٹل فیلڈ کے ایک
موبائل ورژن پراس ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹوڈیومیں کام ہو رہا ہے۔
ڈائس کے جنرل منیجرآسکر
گیبریلسن کے مطابق، آنے والے بیٹل فیلڈ موبائل گیم کا ٹائٹل منفرد ہو
گا جسے "خاص طور پر موبائل پلیٹ فارم کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا
کہ" گیم فی الحال زیادہ تر ممالک میں پری رجسٹریشن کے لیے دستیاب ہے اور رواں
برس اس کے عالمی سطح پر لانچ ہونے کی امید ہے۔"
2 -
ڈویژن: ری سرجنس (The Division: Resurgence)
2016ء
میں کنسول اور پرسنل کمپیوٹر کے لیے کامیاب آغاز کے بعد، Ubisoft کا مشہور ٹائٹل دی ڈویژن(The Division) اب موبائل فونز پر آ رہا ہے۔ اس گیم نے درج بالا پلیٹ فارمز پر
توقع سے بڑھ کر کام یابی حاصل کرتےہوئے Ubisoft کے
متعدد ریکارڈز توڑ دیے اور کنسول پر بہترین ٹائٹلز میں سے ایک کے طور پر
سامنے آیا،اور اب توقع ہے کہ موبائل صارفین اپنی ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر اس گیم کا
سنسنی خیز تجربہ کرسکیں گے۔
Ubisoft کی
آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والی بلاگ پوسٹ کے مطابق "دی ڈویژن پہلی
بارموبائل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا، جس سےدنیا بھر میں موبائل گیمنگ کے شائق اس
گیم سے لطف اندوز ہوسکیں گے" فی الحال اس گیم کو موبائل پر محدود ممالک میں
دستیاب ہے اور آپ آن لائن اس کے لیے پہلے سے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
3 –
ڈیول مے کرائے: پیک آف کومبیٹ (Devil May Cry: Peak of Combat)
برسوں
کے انتظار کے بعد، بدنام زمانہ سفید بالوں والا شیطان قاتل آخر کار ایک شاندار ہیک
اینڈ سلیش رول پلینگ گیم کے طور پر موبائل ڈیوائسز پر آ گیا ہے۔
مزید پڑھئیے: گیمنگ جائنٹ سیگا کا کلاسک گیم اینگری برڈز خریدنے کا اعلان
یون چانگ گیم ڈیویلپمنٹ کے ساتھ اشتراک سے کیپ کوم(CAPCOM) کا "ڈیول مے کرائے:پیک آف کومبیٹ" موبائل آلات پر ہیک اور سلیش کی صنف کا دوبارہ تصور کرسکیں گے، جوموبائل پرکنسول کے روایتی تجربے کی نقل کے ساتھ یونٹی انجن گرافکس پیش کرے گا۔
گیم
اپنے کنسول اور پی سی ورژن جیسے گرافکس پیش کررہا ہے، جہاں کھلاڑی سنگل پلیئریا
ملٹی پلیئر میں ڈینٹ کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ "ڈیول مے کرائے:پیک آف کومبیٹ" فی
الحال منتخب ممالک میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہے اور اگرچہ اسے عالمی سطح پر لانچ
کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، لیکن2023ء کے وسط تک یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز
کے لیے لانچ ہو سکتا ہے۔
4 -
کال آف ڈیوٹی: وار زون (Call of Duty: Warzone)
کال
آف ڈیوٹی®: وارزون™ موبائل کال آف ڈیوٹی® فرنچائز کے اگلے دور کا آغاز کر رہا ہے،
جس میں بیٹل رائل(Battle Royale) موبائل گیم کے بہترین تجربہ ہے۔
گیم
میں "کال آف ڈیوٹی: وارزون کومبیٹ" ، نقل و حرکت اور گاڑیاں، آپریٹرز،
ہتھیاروں اور نقشوں کے ساتھ مستند مواد کی خصوصیات ہیں، اور منفرد طور پر
"کال آف ڈیوٹی: وارزون گیم پلے" موبائل پر ایک میچ میں براہ راست 120
کھلاڑیوں تک کے کھیلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
فرسٹ
کلاس گرافکس اور فطری کنٹرول کے ساتھ۔ موبائل گیمرز کے لیے بنایا گیا، حرکات، ہدف،
اور ہتھیاروں سے نمٹنے سے لے کر فزکس، اینیمیشنز اور آواز تک ہر چیز کو "کال
آف ڈیوٹی: وارزون موبائل" میں بہتر بنایا گیا ہے، جس کی کھلاڑی کال آف ڈیوٹی
سے توقع کرتے ہیں۔
5 –
نیڈ فاراسپیڈ موبائل (Need for Speed Mobile)
این
ایف ایس ان باؤنڈ اپنے آغاز کے بعد کنسول اور پی سی پر چکر لگا رہا ہے اور شاید اب
وقت آگیا ہے کہ تیزریسنگ فرنچائز کو ایک بار پھر موبائل پرلایا جائے۔ الیکٹرانک
آرٹس اور ٹمی اسٹوڈیوز(TiMi
Studios) کا تیار کردہ، یہ
نیااین ایف ایس موبائل مختلف ریسوں میں آپ کی ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کی مہارتوں کی
آزمائش کرے گا اور آپ کو دیگر معروف این ایف ایس گیمز کی طرح ایک آزاد دنیا کی
جستجوکرنے کاموقع فراہم کرے گا۔
"نیڈ فار اسپیڈ: موسٹ وانٹڈ گیم" کو موبائل پر کافی کامیابی حاصل ہوئی تھی اور شایدنیا این ایف ایس موبائل بھی اسی طرح کی کامیابی کی تاریخ کو دہرائے گا۔ اگرچہ گیم کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم، ہم جانتے ہیں کہ یہ فی الحال ابتدائی آزمائش کے مراحل میں ہے اور اسے اس سال کے آخرمیں ریلیز ہوجانا چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں