آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

test

اتوار، 23 اپریل، 2023

گیم کھیلیں، پیسے کمائیں مگر کیسے؟ ( پارٹ 1)

اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلیں اور اچھے پیسے کمائیں، یہ دعوی تو بہت ساری ایپس کرتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون اور اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہے تو پھر آپ گیم کھیل کر اچھی خاصی آمدن کرسکتے ہیں۔ اور وہ بھی ڈالرز میں۔



یہ گیمنگ ایپ پیسے کیوں دیتی ہیں؟

یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے آخر یہ گیم ڈیولپرز یا کمپنیاں کھیلنے کے لیے پیسے کیوں ادا کرتی ہیں؟۔

یہاں آمدن کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سب سے زیادہ عام تو یہ ہے کہ آپ کھیل کے دوران اشتہارات یا کسی سروے کو پُر کرکے ان سے کچھ سینٹ کما لیتے ہیں، یہ ایپلی کیشنزعموماً اس وقت ادائیگی کرتی ہیں جب آپ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم 5 ڈالر یا اس سے زائد ہوجاتی ہے۔ تاہم، ان ایپس پر بعض اوقات 5 ڈالر کمانے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔

ارننگ گیمز کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے سے خیال رکھیں؛

کسی بھی گیم کو انسٹال یا ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہیئے کہ وہ کون سے گیمز ہیں جو حقیقتاً رقم کی ادائیگی کرتے ہیں؟

ہم نے "مفت میں گیم کھیلنے کے لیے مجھے ادائیگی کریں" کے زمرے میں کچھ مقبول ترین ایپلی کیشنز پر تحقیق کی، جس کے مخلوط نتائج سامنے آئے، ان ایپس کے کچھ صارفین کچھ تھے تو کچھ کو اس حوالے سے تحفظات یا شکایات تھیں۔  

اس ضمن میں معروف "پے فار پلے ایپ" میں سے ایک میں درج تفصیلات کے مطابق کھلاڑی جتنی دیر کھیلے گا وہ اتنے ہی اشتہارات اور سروے مکمل کرے گا۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیں کہ ہر چند منٹ بعد آپ کو ایک اشتہار دکھایا جائے گا۔

کچھ ایپس آپ کو مختلف گیمز، بشمول سلاٹس، کارڈز اور لڑائیاں کھیلتے ہوئے گفٹ کارڈز کے لیےکیش "یونٹ" حاصل کرنے دیتی ہیں۔ آپ کو ایک چیٹ فنکشن ملتا ہے جو ساتھی کھلاڑیوں سے سماجی رابطے کا موقع دیتا ہے۔ یہاں ایک لائیو گیم شو ایپ بھی ہے جو آپ کو آسان سوال کا جواب دینے کے لیے 10 سیکنڈ دیتی ہے۔ علامتوں سے ملانے کے لیے عملی طور پر کارڈز کو اسکریچ کرنا ایک اور گیم ہے جو آپ کو یہ ایپ ڈیویلپرز کی جانب سے پیش کی جاتی ہے۔

ایک طویل لاحاصل سلسلہ، لیکن پھر بھی امیدبرقرار

اگرچہ کچھ کھلاڑیوں نے صرف چھوٹی جیت حاصل کی ہے یا کبھی نہیں جیتا ہے، لیکن اب بھی ان ایپس کے بہت مداح ہیں جو ڈالر کے لیے اشتہارات دیکھنے کو بُرا نہیں سمجھتے۔

جب پیسوں کے لیے گیم ایپس کھیلنے کی بات آتی ہے تو یہی صحیح رویہ ہے۔ تاہم، اگر آپ کو اپنے وقت کی قدر ہے اور کچھ اضافی رقم کمانا چاہتے ہیں، تو آپ تیزی سے نقد رقم کمانے کے ان جائز طریقوں پر غور کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:  صرف لنک کاپی پیسٹ کرکے 100 ڈالر کمائیں

گیم ایپس، جو کھیلنے سے پہلے ہی واقعی رقم ادا کرتی ہیں

گیم ایپس بھی رقم کی ادائیگی کرتی ہیں، ذیل میں ہم نے کچھ ایسے گیمز کی مختصر معلومات اور لنکس دیے ہیں، جنہیں کھیلنے کے بعد آپ نان فنجائی ایبل ٹوکنز( این ایف ٹی) اور کرپٹو کرنسی کی شکل میں اچھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

Axie Infinity

پلے فار ان گیمز میں سر فہرست گیم  Axie Infinityہے۔  اس بلاک چین کرپٹو گیم میں آپ Axis کو اکٹھا کرکے ایک ٹیم تیار کرتے ہیں اور پھر دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔ آپ ایک کسی بھی Axis  کو اپنے پاس لانے کے لیے انہیں خرید اور تربیت بھی دے سکتے ہیں۔  

یہ گیم کھلاڑیوں کو مارکیٹ میں قابل فروخت این ایف ٹیز اوور کرپٹو کرنسی جمع کرنے کی سہولت دیتی ہیں جنہیں فروخت کر کے آپ اچھی آمدن کر سکتے ہیں۔باقاعدگی سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اضافی ٹوکنز دیے جاتے ہیں۔

اپنے کمائے گئے این ایف ٹی یا کرپٹو کرنسی کو روپے یا ڈالر میں کیش کروانے کے لیے آپ کو دنیا کے مستند ترین کرپٹو ایکسچینچ Binance  پر اکاؤنٹ بنانے کے ضرورت پیش آئے گی۔

ایکس انفینیٹی کھیلنے کا طریقہ:

Axie Infinity ایک گیم ہے جسے بلاک چین پر بنایا گیا ہے اور ہر ایک Axie ایک نان فنجائے ایبل ٹوکن ہے۔ اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے مرہون منٹ ان کی نقل بنانا ممکن نہیں ہے۔

ایکس اینفیٹی ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

Ethereumبلاک چین ایتھیرم پر ڈیولپ ہونے والے اس گیم کو ایڈوینچر موڈ، پی وی پی اور ٹورنامنٹس کے طور پر بھی کھیلا جاسکتا ہے  اور یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس  ،ونڈوز اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم  میک پر بھی ڈاؤن لوڈ کرکے کھیلا جاسکتا ہے۔

 اگلی قسط میں ایک اور مستند " پلے ٹو ارن " گیمز کی تفصیلات شائع کی جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot